منگل 6 اکتوبر 2026 - 06:28
طلبہ کی علمی، اخلاقی اور تربیتی ترقی مدارس علمیہ کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین محمودی نے شیراز کے مدرسہ علمیہ محمودیہ کے دورہ کے دوران اس مدرسہ کی علمی، تربیتی اور معنوی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: طلبہ کی رشد و ترقی کے لیے بزرگ علماء کی علمی و تعلیمی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ فارس کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین محمودی نے اپنے معاونین کے ہمراہ مدرسہ علمیہ محمودیہ شیراز کا دورہ کیا اور مدرسے کے مسئول حجت الاسلام طاہری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے مدرسہ علمیہ محمودیہ کے مسئول کی جانب سے طلبہ اور اساتذہ کے تعلیمی، اخلاقی و تربیتی اور معاشی امور میں کی جانے والی کوششوں اور زحمات کو سراہتے ہوئے اس توجہ اور اہتمام کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

حجت الاسلام والمسلمین محمودی نے کہا: حوزہ علمیہ کا وژن اور طلبہ کے داخلے سے لے کر ان کی تعلیم کے اختتام تک کا تعلیمی راستہ پہلے سے واضح ہے۔ مدرسہ علمیہ میں ان اہداف کے حصول کے لیے مناسب صلاحیتیں موجود ہیں اور طلبہ کی علمی، اخلاقی اور تربیتی ترقی کے لیے موجود تمام صلاحیتوں سے بہترین انداز میں استفادہ کیا جانا چاہیے۔

حجت الاسلام طاہری نے بھی حوزہ علمیہ کے مسئولین کی مدرسے میں آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ کے مدیران کا طلبہ اور مدارس علمیہ کے ساتھ براہِ راست رابطہ ان کے مسائل اور خدشات سے آگاہی کا ایک قیمتی موقع ہے۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ کے مدیران اور مرکز کے مسئولین کی مدارس میں موجودگی طلبہ کے لیے ایک عملی درس ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حوزہ کے مسئولین طلبہ کے مسائل اور ان کی تشویشات کو اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے حوزوی علوم کے حصول میں روایتی اور اجتہادی طریقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: حوزہ کے بزرگ علماء کے علمی طرق بالخصوص صاحب جواہر کے طریقۂ کار سے حصولِ علم کے راستے میں استفادہ کرنا چاہیے اور حوزہ کے تعلیمی نظام کی اصالت کو برقرار رکھتے ہوئے جدید اور پیشرفتہ طریقوں کی جانب بھی آگے بڑھنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha